نیم پاگل نے گداگر کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا

   

حیدرآباد 7 جنوری (این ایس ایس) سعیدآباد میں ایک نیم پاگل جنونی نے دھوبی گھاٹ چوراہا کے قریب ایک گداگر (بھکاری) کا گلا گھونٹتے ہوئے سارے علاقہ میں سنسنی پھیلادی۔ وہاں موجود افراد کے مطابق بھکاری اس مصروف سڑک پر راستہ سے گزرنے والوں سے مانگ رہا تھا کہ نیم پاگل جنونی جو سڑک پر دیوانہ وار دوڑ رہا تھا گداکر کو پیچھے سے دبوچ لیا اور کپڑے سے گلا گھونٹ دیا اور وہاں موجود بے بس افراد منظر کو دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔ مقامی افراد کی طرف سے دی گئی اطلاع پر سعیدآباد پولیس وہاں پہونچ گئی۔ پاگل جنونی کو پکڑ لیا اور گداگر کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا۔