نیوزی لینڈ: حیدرآبادی شخص کوٹکر دے کر ہلاک کرنے کے جرم میں 3سال جیل او ربارہ ہزار ڈالر جرمانہ۔

,

   

حیدرآباد: نیوزی لینڈ میں ہندوستان کے حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے شخص کو قتل کرنے کے جرم میں نیوزی لینڈ عدالت جیل کی سزا سنائی۔ دی انڈین ایکسپریس خبر کے مطابق ایک نیوزی لینڈ کا باشندہ نشہ کی حالت میں کار سے ایک حیدرآبادی شخص کو ٹکر دیدی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسے تین سال آٹھ مہینہ کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2017ء میں سید عبدالرحیم فہد جو حیدرآبادسے تعلق رکھتے ہیں نیوزی لینڈ میں میں ٹیکسی ڈرائیور ہے۔ نیوزی لینڈ کا ایک باشندہ فرشد بہادری اصفہانی نے اپنی مرسڈیز کار سے اس کی ٹیکسی کوزبردست ٹکر دیدی۔ٹیکسی میں سوار عبدالرحیم شدید زخمی ہوگیا بعد ازاں وہ اسپتال میں زیرعلاج فوت ہوگیا۔ معزز عدالت نے ملزم کو ڈرائیورنگ سے چار سال تک پابندی عائد کردی اور تین سال آٹھ مہینہ کی جیل کی سزا سنائی۔

فاضل جج نے 12,000نیوزی لینڈ ڈالر متوفی کے اہل خانہ کو دینے کی ہدایت دی۔ ملزم حادثہ کے وقت نشہ کی حالت میں تھا۔ فیصلہ سنانے کے وقت متوفی کے گھروالے بھی کورٹ میں موجود تھے۔