نیوزی لینڈ دہشت گرد حملہ : سوشیل میڈیا نفرت پھیلانے کا ذمہ دار

,

   

اقلیتوں کو دنیا بھر میں تشدد کا سامنا ، مرکز برائے بین الاقوامی مذاکرت کے ڈائرکٹر س کا بیان

ویانا ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران ایک جنونی دہشت گرد کے حملہ میں 49 مصلیان کی شہادت پر آسٹریا کے شہر ویانا میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے بین مذہبی مذاکرات کے ڈائرکٹرس نے شدید رنج و غم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ مختلف مذاہب کے مابین اخوت و ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خدمات انجام دینے والے اس بین الاقوامی ادارہ نے سخت الفاظ پر مبنی اپنے بیان میں کہا کہ ’ اس حملہ سے نیوزی لینڈ میں مقیم مسلم برادری کے ارکان کو خوفزدہ اور دہشت زدہ کیا گیا ہے ۔ اس حملہ کو دنیا بھر میں پرامن عبادت گذاروں پر بڑھتے ہوئے ذہنی تحفظات کا اشارہ ملتا ہے ۔ یہ حملہ دنیا بھر میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے ۔ بورڈ کے ڈائرکٹرس نے بلاامتیاز مذہب و ملت پرامن عبادت گذاروں پر حملے دراصل عالمی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ان ممتاز شخصیات نے کہا کہ سوشیل میڈیا کا بیجا استعمال دنیا بھر میں نفرت پھیلانے کا ذمہ دار ہے ۔ سوشیل میڈیا کا اندھادھن استعمال اور نفرت انگیز تصاویر یاد دلاتے ہیں کہ ہر قسم کے اور ہر قماش کے انتہاپسند ایسے ذرائع کا بکثرت استعمال کررہے ہیں ، تشدد کو بھڑکارہے ہیں ۔ ان حالات میں بالخصوص نوجوان نسل انتہائی غیرمحفوظ ہے کیونکہ وہ ایسی سرگرمیوں سے بری طرح متاثرہ ہوسکتا ہے ۔ درحقیقت سماج کا حصہ اس لعنت اور وباء سے محفوظ نہیں رہا ہے ۔ چنانچہ سوشیل میڈیا پر نفرت و تشدد کی حمایت کا سختی کے ساتھ انسداد کیا جانا چاہئیے ۔بورڈ آف ڈائرکٹرس نے مزید کہا کہ اس حملے سے مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کے عوام متاثر ہوئے ہیں کیونکہ وہ ایک برادری اور ایک معاشرہ کی تعمیر نو میں حصہ ادا کررہے تھے ۔ ’ ہم وزیراعظم (نیوزی لینڈ جینڈا ارڈرائین) کو اس تاثر سے اتفاق کرتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ‘ ۔ واضح رہے کہ بین الاقومی مرکز برائے بین مذاہب دراصل ایک بین حکومت ادارہ ہے جو دنیا بھر کے مختلف مذہبی اور تہذیبی گروپوں کے مابین مذاکرات کے ذریعہ امن و انصاف ، صلح صفائی کا کام کرتا ہے اور تشدد کو جائز قرار دینے کیلئے مذہب کے بیجا استعمال کو روکنے کے لئے سرگرم رول ادا کرتا ہے ۔ بورڈ آف ڈائرکٹرس میں پانچ مذاہب بدھ مت ، عیسائیت ، ہندودھرم ، اسلام اور یہودیت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہیں ۔ بورڈ کے ارکان میں ڈاکٹر حمد المجید، ڈاکٹر کیزیونیوورم ، بشپ میگوئیل ایوسو ، مٹروپولیٹن ایمانویل ریورینڈ کونٹو نیورنو ، شیخ الاسلام پاشاہ زادے ، ریورینڈ مارک پولسنس ، چیف ابی ڈیوڈ روزن اور ڈاکٹر محمد سماک شامل ہیں ۔