ابوظہبی ۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مقابلے میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں نہ صرف رسائی حاصل کرلی بلکہ ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھیردیاکیونکہ اگر اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست ہوتی تو کل ہندوستان اپنے آخری مقابلے میں نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرسکتا تھا۔نیوزی لینڈ نے کامیابی کے لئے 125 رنزکا نشانہ 19 اوور کی پہلی گیند پر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیون کونوے 36 اور کین ولیمسن 40 رنزکے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔نیوزی لینڈ کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرل مچل تھے وہ 17 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پرکیچ وکٹ کیپر شہزاد کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل تھے وہ 28 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔راشد خان کی یہ ٹی 20 میں 400 ویں وکٹ تھی ۔شاندار بولنگ پر ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ دیا گیا۔ قبل ازیں مینز ٹی 20 ورلڈکپ2021 میں نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے 125 رنزکا ہدف ملا تھا۔ گروپ 2 کے اہم میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بنائے۔ابوظہبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کے بولرز نے افغانستان کے ٹاپ آرڈر کو دبوچ لیا جہاں حضرت اللہ زازئی 2، محمد شہزاد 4، رحمان اللہ گرباز6 اورگلبدین نائب 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسی نازک صورت حال میں نجیب اللہ زادران 73 رنزکی شاندار اننگزکھیل کر ٹیمکو 100 رنز عبور کروانے میں مدد کی، جبکہ محمد نبی کے 73 رنز کے ساتھ افغانستان ٹیم 124 رنز بناسکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے2 اور ایڈم ملن، جمی نیشم، ایش سودھی نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔