آکلینڈ ۔ 26 ستمبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ اتوار 27 ستمبر سے ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ پر منتقل ہوگیا جہاں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کردیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کام اور اسکول کے اوقات کے بعد شامیں طویل ہوں گی اور دن کی روشنی زیادہ دیر تک دستیاب رہے گی۔ رات 2 بجے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے بڑھاکر 3 بجے پر سیٹ کیا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی گھڑیوں اور آلات (devices) کو چیک کرلیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ درست وقت دکھا رہے ہیں۔