نیوزی لینڈ میں کشتی الٹنے سے 5 ہلاک

   

ویلنگٹن ۔ نیوزی لینڈ کے شہر کائیکورا کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ کے وقت سمندر کا رنگ دودھیا تھا اور ممکن ہے کہ کوئی وہیل کشتی سے ٹکرائی ہو۔ کائیکورا محکمہ پولیس کے حکام نے اعلان کیا کہ 8.5 میٹر طویل کشتی جس میں 11 افراد سوار تھے، کائیکورا کے ساحل پر الٹ گئی۔ بتایا گیا ہیکہ کشتی میں سوار 5 افراد ہلاک اور 6 افراد کو بچا لیا گیا۔ کائیکورا کے میئر کریگ میکل نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت سمندر کا رنگ دودھیا تھا اور ممکن ہے کہ کوئی وہیل کشتی سے ٹکرائی ہو۔ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کائیکورا ان لوگوں کے پسندیدہ شہروں میں شامل ہے جو وہیل دیکھنا چاہتے ہیں۔