لندن :اگر وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو نیوزی لینڈ گائے کے ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ اس رقم کو ماحولیات کو بہتر بنانے والی نئی ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا۔سن 2050 تک کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی جیسنڈا آرڈن حکومت ایک متنازع تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت زرعی فارموں میں گرین ہاوس گیس پیدا کرنے والے جانوروں پر ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے غرض سے گایوں کے ڈکار اور بھیڑوں کے پیشاب سے پیدا ہونے والے گرین ہاؤس گیسوں کے لیے ان پر ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔