نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرا ٹسٹ ہرا دیا، سیریز ڈرا

   

میرپور: گلین فلپس کی آل راؤنڈ کارکردگی (31رن پر 3وکٹ اور 87 اور 40 ناٹ آؤٹ) کی مدد سے نیوزی لینڈ نے میزبان بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری ٹسٹ میں ہفتہ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر دو میچ کی سیریز 1-1سے برابری پر ختم کی۔ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش نے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے جس کے جواب میں فلپس کے 80رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 180رنز بناکر آٹھ رنز کی برتری حاصل کی اور پھر اعجاز پٹیل (57رنز پر 6 وکٹیں) کی خطرناک گیندبازی کے باعث بنگلہ دیش کی دوسری اننگز 144رنز پر سمیٹ دی۔ کیوی ٹیم کو جیت کیلئے 137رنز کا آسان ٹارگٹ ملا جو مہمان ٹیم نے 139/6 کے ساتھ حاصل کر لیا۔ صرف تین دن تک چلے ٹسٹ میں گیند بازوں کا غلبہ رہا۔ ٹسٹ کا دوسرا دن بارش کے باعث متاثر ہوا۔ گلین فلپس کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ بنگلہ دیش کے تیج الاسلام کو ٹسٹ سیریز میں 15وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔