نیوزی لینڈ ٹیم کی فائنل کیلئے انگلینڈ آمد

   

لندن : نیوزی لینڈ ٹسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی اکثریت انگلینڈ پہنچ چکی ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔ آکلینڈ سے اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی سنگاپور کے راستے ساوتھمپٹن پہنچ چکے ہیں اور وہ یہاں اپنے دورہ کے ابتدائی دو ہفتے گذاریں گے۔ سیریز کا افتتاحی مقابلہ 2 جون کو لندن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد 10 جون کو دوسرا میچ برمنگھم میں مقرر ہے۔ بعدازاں آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کا خطابی مقابلہ 18 جون کو ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ صحافتی بیان میں کہا گیا ہیکہ کھلاڑی کورونا پروٹوکول کی سختی سے پابندی کررہے ہیں جس میں سفر پر روانگی سے قبل ٹیکہ اندازی کے علاوہ کورونا کا معائنہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہاتھوں کے سنیٹائزر کے علاوہ چہرہ کے ماسک کا کٹ بیاگ بھی اپنے ساتھ رکھ رہے ہیں۔ کھلاڑی ابتدائی تین دن ہوٹل کے کمروں میں قرنطینہ مکمل کریں گے جس کے بعد 6-6 کھلاڑیوں پر مشتمل گروپ کا 4 تا 6 دن کے درمیان کورونا ٹسٹ کیا جائے گا جس میں نتیجہ منفی آنا ضروری ہے۔