نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری یادگار:بابر

   

کراچی ۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے سوشل میڈیا پرکھلاڑیوں میں نوک جھونک اور پرانی یادوں کو دہرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اظہر علی اور بابر اعظم سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے سامنے پرانی یادوں کو تازہ کرتے رہے ۔ اس موقع پر بابر اعظم نے بر منگھم میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری کو خصوصی تذکرہ کیا۔ بابراعظم نے ورلڈکپ 2019 میں نیوزی لینڈ کیخلاف ناقابل شکست سنچری کو کیریئر کی بہترین اور یادگار اننگز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گیند بہت زیادہ اسپن ہو رہی تھی، حفیظ بھائی نے کہا کہ ٹسٹ میچ کی طرح کھیلو، یہی کوشش کی اورکامیاب رہا۔ پاکستانی ٹی20 کپتان نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے کا یہ مطلب نہیں کہ ٹیمیں تبدیل کرتے رہیں۔ پاکستان سوپر لیگ میں شروع سے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتا رہا ہوں، اسی کے ساتھ وابستہ رہوں گا۔