ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں لیبر پارٹی کے لیڈرکرس ہپکنز نے حلف اٹھاتے ہوئے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھال لیا ہے۔ ملک میں جیسینڈا آرڈرن کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوا۔ لیبر پارٹی کے چوالیس سالہ لیڈر کرس ہیپکنز نے دارالحکومت ویلینگٹن میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل ڈیم سنڈی کیرونے اْن سے یہ حلف لیا جس میں انہوں نے قومی سلامتی و خفیہ ایجنسی کی وزارت کا بھی قلمدان سنبھالا۔ملک میں چودہ اکتوبر کو عام انتخابات ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ سابقہ وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے لیبر پارٹی اور وزارت عظمی کی کرسی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب میں اس منصب کا حق ادا نہیں کر سکتی اگر میں نے جاری رکھا تو یہ میرے ملک کیلئے نقصان دہ بن سکتا ہے۔