آکلینڈ : اگر وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی یہ تجویز منظور ہو جاتی ہے تو نیوزی لینڈ گائے کے ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رقم کو ماحولیات کو بہتر بنانے والی نئی ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا۔سن 2050 تک کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کی جیسنڈا آرڈن حکومت ایک متنازعہ تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت زرعی فارموں میں گرین ہاوس گیس پیدا کرنے والے جانوروں پر ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔اس نئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے غرض سے گایوں کے ڈکار اور بھیڑوں کے پیشاب سے پیدا ہونے والے گرین ہاوس گیسوں کے لیے ان پر ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے طاقت ور زرعی شعبے نے فوری طور پر اس تجویز کی مذمت کی ہے۔