نیوکلیئر پروگرام پر بات چیت مغربی ممالک کے سنجیدہ ہونے سے مشروط : ایران

   

تہران: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک سنجیدگی ظاہر کرتے ہیں تو نیوکلیئر پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی گئیں تو ایران نیوکلیئر عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا، ایران کی پالیسی دیگر فریقین کے اقدامات پر منحصر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے متعدد بار بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے لیکن صرف اس صورت میں جب دوسرا فریق اس بارے میں سنجیدہ ہو۔
یاد رہے کہ این پی ٹی کے تحت دستخط کرنے والی ریاستیں اپنے نیوکلیئر ذخیروں کا اعلان کرنے اور انہیں بین الاقوامی نیوکلیئر توانائی ایجنسی کی نگرانی میں رکھنے کی پابند ہیں۔