نیٹ۔پی جی معاملہ: سپریم کورٹ میں آج سماعت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے نیٹ ۔پی جی داخلوں کے سلسلہ میں معاشی طورپر کمزور طبقہ کوٹہ سے متعلق عرضی پر چہارشنبہ کو سماعت سے اتفاق کرلیا ہے جبکہ مرکز نے اس معاملہ میں عاجلانہ شنوائی کی خواہش کی تھی ۔ چیف جسٹس این وی رمنا کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے بیان کا نوٹ لیا، جنہوں نے عدالت میں مرکز کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کورسس کیلئے داخلوں سے متعلق ہے اور اسٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا ہورہاہے۔