نیٹ فارمس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔/31ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے ہونے والے قومی سطح کے انٹرنس امتحان نیٹ
(NEET)
کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 ڈسمبر سے توسیع کی جاکر 6 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ یہ انٹرنس امتحان این ٹی اے نیشنل ٹسٹنگ ریجنسی منعقد کررہا ہے جو 3 مئی 2020 کو مقرر ہے۔ انٹر (10+2) معہ بیالوجی ، فزکس ، کیمسٹری کامیاب یا اب سال دوم کا امتحان دینے والے طلبہ اہل ہیں۔ اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس کے علاوہ ایوش کورسز ہومیوپیتھی ( یونانی ) بی یو ایم ایس میں داخلے ہوتے ہیں۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال ، عابڈس پر شام کے اوقات میں ایم اے حمید سے گائیڈنس حاصل کرسکتے ہیں۔