نیٹ کے ریاستی رینکس میں رومسیہ زینب خان کو 10 واں رینک

   

پہلے 50 رینکس میں 28 پر لڑکوں اور 22 پر لڑکیوں کا قبضہ ، اکٹوبر کے دوسرے ہفتہ سے داخلوں کا عمل
حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے نیٹ امتحان سے متعلق ریاستی سطح کے رینکرس کی پلیمنری فہرست جاری کردی۔ قومی سطح کے نیٹ رینکرس میں پانچواں مقام حاصل کرنے والے سلاتھ راؤ کو ریاستی سطح کے رینکس میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ ریاستی سطح کے 10 رینکرس میں 6 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ رومسیہ زینب خان کو 10 مقام حاصل ہوا ہے۔ جن کا آل انڈیا رینک 158 ہے اور ساتھ ہی انہیں 695 نشانات (مارکس) حاصل ہوئے ہیں۔ ریاستی سطح کے پہلے 50 مقامات میں 28 مقامات لڑکے اور لڑکیوں نے 22 مقامات حاصل کئے۔ اس سال عام زمرہ کیلئے کٹ آف مارکس 117 رکھے گئے ہیں جبکہ پی سی، ایس سی، ایس ٹی زمرہ کیلئے کٹ آف مارکس 93 رکھے گئے ہیں۔ ریاست میں اعلیٰ رینکس حاصل کرنے والے طلبہ ریاست کے میڈیکل کالجس میں داخلہ لینے کے بجائے زیادہ تر ایمس، جیپ مر۔ جیسے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ گذشتہ سال کے داخلوں کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہیکہ ایم بی بی ایس میں پہلی نشست حاصل کرنے والے امیدوار کا آل انڈیا رینک 992 تھا۔ قومی سطح پر اندرون 2000 رینکس حاصل کرنے والے صرف 8 امیدواروں نے ریاست کے میڈیکل کالجس میں داخلہ لیا تھا۔ اندرون 3 ہزار رینکس حاصل کرنے والے 13 امیدواروں نے داخلہ لیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ اس سال بھی طلبہ اس طرح داخلوں کو اہمیت دیں گے۔ کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی کے ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ اکٹوبر کے دوسرے ہفتہ سے میڈیکل کالجس میں داخلوں کے عمل شروع ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ن