نیپال میں شدید زلزلے سے 140کی موت

,

   

ضلع جاجا ر کوٹ کے لامیڈانڈا میں 6.4کی شدت سے زلزلے پیش آیا
کھٹمنڈو۔جمعہ کی رات دیر گئے نیپال میں 6.4کی شدت کا طاقتور زلزلہ پیش آیا جس میں 140کی موت اور متعدد زخمی ہوئے ہیں‘ جوہمالیائی ملک میں سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے اور 2015کے بعد سے اب تک کایہ سب سے خطرناک زلزلے ماناجارہا ہے۔

قومی زلزلہ مانٹیرینگ او رریسرچ سنٹر کے مطابق مذکورہ زلزلہ کا مرکز ضلع جارکوٹ تھا جو کھٹمنڈو سے 500کیلو میٹر مغرب کے فاصلے پر تھا جو 11:47رات کے وقت درج کیاگیاہے۔

سال2015کے بعد اس ملک میں یہ سب سے خطرناک زلزلے تھا جس میں 9000لوگ مارے گئے اور 22,000سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کا اثر کھٹمنڈو اور اس کے اطراف اکناف کے اضلاعوں کے علاوہ پڑوسی ہندوستان کے دہلی میں بھی محسوس ہوا ہے۔

ملک کی فوج کے ترجمان کرشنا پرساد بھنڈاری کے مطابق نیپال کی فوج جمعہ کی رات زلزلے کے فوری بعد حرکت میں آگئے۔ سرکاری نیپال ٹی وی کے مطابق ضلع کی زد میں آنے والے سب سے متاثرہ اضلاعوں میں مغربی نیپال کے جاجارکوٹ اوروکوم ہیں۔

وزیراعظم کے سکریٹریٹ کے مطابق جارکوٹ او رروکوم میں مرنے والوں کی گنتی کے بعد مرنے والوں کی تعداد 140تک پہنچ گئی ہے۔

اتنی ہی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اموات میں اضافہ متوقع ہے۔

عہدیداروں نے کہاکہ جارکوٹ میں ناگاڈہ میونسپلٹی کی ڈپٹی میئر ساریتا سنگھ مرنے والوں میں شامل ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا ہفتہ کے روز وزیراعظم پوشپا کمال دہل نے دورہ کیاہے۔

نیپال کی فوج اور نیپال کی پولیس دونوں ساتھ ملکر راحت او ربچاؤ کے کاموں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔ کھٹمنڈو وادی میں سرکاری عمارتوں اور سڑکوں پر شدید نقصان پہنچاہے۔