نیپال میں کورونا وائرس پھیلانے کا ہندوستان پر الزام

,

   

چین کے مقابلے انڈین وائرس خطرناک:وزیراعظم کے پی شرما اولی

کھٹمنڈو۔20مئی ( سیاست ڈاٹ کام )نیپال کے وزیراعظم نے پھر کی ہندوستان کے خلاف بات کی اور نیپال میں کورونا وائرس پھیلانے کا ہندوستان پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے مقابلے انڈین وائرس خطرناک ہے ۔نیپال میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے 27 نئے معاملے سامنےآنے کے ساتھ ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 400 کے پار ہوگئی ہے۔ وزارت صحت اور آبادی کے مطابق، جھاپا میں 9، کپل وستو میں ہیں۔نیپال کے وزیراعظم نے پھر کی ہندوستان مخالف بات کی اور کہا کہ چین کے مقابلے انڈین وائرس خطرناک ہے۔ہندوستان کے ساتھ سرحد ی تنازعہ کے درمیان نیپال کا نیا سیاسی نقشہ جاری کرنے سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس نقشے میں لپوکھیل
(Lipulekh Road)
، کالاپانی
(Kalapani Territory)
اور لمپیادھرا
(Limpiyadhura)
کو نیپالی علاقے میں دکھایا گیا ہے۔ اس درمیان نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کورونا وبا کو لے کر ہندوستان کے خلاف ایک بڑا بیان دیا ہے۔ نیپالی زبان میں دیئے گئے اس بیان میں اولی نے کہا کہ ہندوستان سے جو لوگ نیپال لوٹے ہیں، ان میں کورونا کے سنگین علامات ملے ہیں، جبکہ اٹلی اور چین سے لوٹے شہریوں میں کورونا کے معمولی علامات ملے ہیں۔ کے پی شرما اولی کے اس بیان پر فی الحال ہندوستانی حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا ہے۔نیپال میں منگل کو کورونا وائرس سے انفیکشن کے 27 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ملک میں کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 400 کے پار ہوگئی ہے۔

نیپال کے نئے نقشہ پر ہندوستان کا شدید ردعمل
نئی دہلی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے نیپال کے نئے نقشہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے علاقہ کو فرضی طور پر بڑا کرکے پیش کرنے کی غلطی نہ کریں ۔ نیپال نے نیا سیاسی نقشہ پیش کرتے ہوئے لیپولیکھ ، لیمپیا دھورا اور کالا پانی کو اپنے علاقہ میں دکھایا ہے ۔ ہندوستانی کی وزارت خارجی امور نے کہا کہ نیپال نے اپنے نظرثانی شدہ نقشہ میں ہندوستانی علاقوں کو شامل کردیا ہے ۔ وزارت نے کھٹمنڈو سے کہا ہے کہ وہ اس اقدام سے گریز کریں ۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرفہ اقدام ہے جو تاریخی حقائق اور شواہد کی بنیاد پر نہیں ہے ۔