وائس چانسلر جامعہ ہمدرد پروفیسر ایم افشار عالم کارنامہ حیات ایوارڈ سے سرفراز

   

نئی دہلی: پروفیسر (ڈاکٹر) محمد افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے 29 دسمبر 2023 کو انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں تمجین امنا آلونگ، اعلیٰ تعلیم اور سیاحت کے وزیر حکومت ناگالینڈ اور ڈاکٹر پریارجن ترویدی، صدر کنفیڈریشن آف انڈین یونیورسٹیز اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایجوکیٹرز فار ورلڈ پیس کے ہاتھوں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔کنفیڈریشن آف انڈین یونیورسٹیز نے تعلیمی معیارات اور جانچ کونسل آف انڈیا، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایجوکیٹرز فار ورلڈ پیس اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ انوائرنمنٹ کے ساتھ مل کر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ علمی عروج پر توجہ مرکوز کرنے والے دانشوروں کی تلاش کیلئے تشکیل دی گئی ایک سرچ کمیٹی نے پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد اور پروفیسر کمپیوٹر سائنس کی شاندار خدمات کی تصدیق اور توثیق کی صورت میں اس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ کا آغاز اس مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے کہ ایوارڈ یافتگان کو اپنے آپ کو ایک نئے ماحول میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ ڈھالنے کے قابل بنایا جائے تاکہ حکومت ہند اور ریاستی حکومتیں ان کی مہارت، علم اور صلاحیتوں کو پوری حد تک استعمال کر سکیں۔ آلودگی سے پاک زمین کے ساتھ ایک صاف ستھرے، سرسبز و شاداب اور خوشحال دنیا کے حصول کے لیے ان کی قیمتی صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لانے اور امن و امان، غربت، لالچ، بے روزگاری، شورش، عدم برداشت، ناقص تعلیمی نظام اور بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی انضمام کو فروغ دے کر ایک پائیدار معاشرے کے قیام کے ساتھ ساتھ ایک پائیدار دنیا کے لیے آلات اور تکنیکوں کو متعارف کرا سکیں۔