حیدرآباد ۔30۔ اگست (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا آر کرشنیا نے پارٹی سے استعفیٰ سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔ آر کرشنیا کا تعلق تلنگانہ سے ہے، باوجود اس کے جگن موہن ریڈی نے انہیں آندھراپردیش سے راجیہ سبھا کیلئے منتخب کیا تھا۔ بی سی طبقات کی تائید حاصل کرنے کیلئے آر کرشنیا کو راجیہ سبھا کی رکنیت دی گئی تھی۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے دو ارکان راجیہ سبھا کے استعفیٰ کے بعد آر کرشنیا کے استعفیٰ کی خبریں گشت کر رہی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں برقرار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں میں بی سی طبقات کی نمائندگی میں اضافہ ان کی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مزید 4 برسوں تک رکن راجیہ سبھا کی حیثیت سے بی سی طبقات کی خدمت کریں گے ۔ 1