حیدرآباد 28 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہاکہ وائی ایس آر کانگریس اسمبلی انتخابات میں 175 حلقوں میں کامیاب ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ انھیں عوام کا آشیرواد حاصل ہے۔ جگن نے کہاکہ ان کی حکومت انتخابی منشور پر 90 فیصد عمل آوری کے ساتھ چناؤ کا سامنا کرنے والی ہے۔ ان کی حکومت میں ہر شعبہ حیات میں ترقی ہوئی ہے، خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے۔