وادیٔ کشمیر زلزلے کے دو جھٹکوں سے لرز اٹھی

   

سری نگر: وادی کشمیر میں منگل کو مسلسل دو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.9 اور 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ پہلا زلزلہ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تھا اور اس کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ اس کے بعد دوسرا زلزلہ صبح 6:52 پر محسوس کیا گیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 تھی۔ دوسرے زلزلے کا مرکز بھی بارہمولہ ضلع میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پوری وادی کشمیر میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے بعد گھروں میں موجود لوگ باہر نکل آئے۔