وادی اردن میں فلسطینی کی فائرنگ سے دو یہودی خواتین ہلاک

   

یروشلم: مقبوضہ فلسطین سے “العربیۃ” اور”الحدث” کے نامہ نگاروں نے دو یہودی آباد کار خواتین کی ہلاکت اور تیسری کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ غرب اردن میں وادی اردن (الاغوار) کے شمالی علاقے الحمرا جنکشن پر جمعہ کے روز پیش آیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ فوج فائرنگ کرنے والے شخص کو تلاش کر رہی ہے جو کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے اس مقصد کے لئے اریحا اور نابلس کو جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے تاکہ حملہ آور ان علاقوں کی جانب فرار نہ ہو سکے۔میڈیا کے مطابق وادی اردن میں فائرنگ کرنے والے شخص گاڑی خراب ہو جانے کے باعث جائے وقوعہ سے پیدل ہی فرار ہوا۔اسرائیلی ایمبولینس سروس کے اہلکاروں نے بھی تصدیق کی ہے غرب اردن کے شمالی علاقے میں فلسطینی حملہ آور کی فائرنگ سے دو یہودی آباد خواتین ہلاک اور تیسری شدید زخمی ہو گئیں۔یاد رہے کہ جنوبی لبنان میں کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے بعد یہ پہلی پرتشدد کارروائی ہے۔