واراناسی میں ایک سال کی آریہ والدین کی منتظر

   

سی اے اے کیخلاف احتجاج میں شامل ہونے پر انہیں جیل بھیج دیا گیا
٭ اترپردیش کے واراناسی میں ایک سالہ لڑکی آریہ اپنے ماں باپ کا انتظار کررہی ہے جن کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ آریہ کی آنٹی اس کی اب دیکھ بھال کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ماں کا دودھ پیتی ہے اور اپنے والدین کو یاد کرتی ہے۔