واراناسی۔ مذکورہ واراناسی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایس کے پانڈے نے59میں سے57مظاہرین کو ضمانت پر رہا کردیا جس میں چودہ ماہ کی معصوم بچے کے والدین بھی شامل ہیں‘ جنھیں مخالفت شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیاگیاتھا۔
عدالت نے 25,000روپئے کی فی کس ضمانت پر درخواست گذاروں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے59مظاہرین میں سے 57نے ضمانت کی درخواست دی تھی۔ جمعرات کے روزضابطہ کی تکمیل کے بعد گرفتارکئے گئے لوگوں کی رہائی عمل میں ائے گی۔
روی شیکھر او را ن کی بیوی ایکتا جو این جی او چلاتے ہیں کی گرفتاری اس وقت سرخیوں میں ائی تھی پرینکا گاندھی نے پچھلے ہفتہ لکھنو میں میڈیا کے روبر و معاملے کو اٹھاتے ہوئے بتایاتھا کہ مذکورہ جوڑے کی ایک چودہ ماہ کی بیٹی ہے‘ اور دونوں کی گرفتاری کے بعد اس معصوم کا خیال پڑوس کے لوگ رکھ رہے ہیں۔
ڈسمبر19کے روز مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران مظاہرین کو اسوقت چیتا گنج سے گرفتار کرلیاگیاتھا جب وہ بانیا باغ کی طرف مارچ کررہے تھے۔واراناسی میں 19اور20ڈسمبر کے روز مخالف سی اے اے بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا تھا۔
اس احتجاج میں مظاہرین کے بشمول سی پی ائی‘ سی پی ایم اور دیگر تنظیموں کے علاوہ 19بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبہ کو بھی چیتا گنج علاقے سے گرفتار کرلیاگیاتھا۔
بڑے گاؤں علاقے سے بھی کچھ مظاہرین کو 19ڈسمبر کے روز گرفتار کرلیاگیاتھا جس کے بعد ان کی تعداد73ہوگئی تھی