وارانسی میں مودی کا خواجہ سراہیمانگی سکھی سے مقابلہ

   

وارانسی : خواجہ سرا مہامنڈلیشور ہیمانگی سکھی نے وارانسی میں وزیراعظم مودی کے خلاف مقابلہ کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں آل انڈیا ہندو مہا سبھا نے اپنا امیدوار بنایا ۔سکھی نے مودی کے خلاف امیدواری کا اعلان کرکے بتایا کہ وہ 12 اپریل کو بنارس پہنچیں گی اور بابا وشوناتھ کا آشیرواد لے کر انتخابی مہم شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کنّر طبقہ کی حالت قابل رحم ہے۔ برادری کی بھلائی کیلئے میں نے مذہب سے سیاست کی جانب رخ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندو مہاسبھا نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے اور سماج میں اپنی بات رکھنے مجھے امیدواری دی ہے جس کی تمام پارٹیوں تائید کرنی چاہئے۔