وارنر اور ہیڈ کا ورلڈ کپ کیلئے کردار واضح

   

ویلنگٹن۔ ڈیویڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نیوزی لینڈ کے خلاف چہارشنبہ کو ویلنگٹن میں شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لیے اوپننگ جوڑی کے طور پر تصدیق ہونے کے بعد ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے کپتان آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وہ حالیہ برسوں میں 20 اوورکے فارمیٹ میں تیسرے نمبرکے کردار میں رہیں گے۔ گلین میکسویل چوتھے نمبر پر اور ٹم ڈیویڈ مسلسل چھٹے نمبر پر بیٹنگ کررہے ہیں، جون میں ہونے والے ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر اچھی طرح سے قائم نظر آتا ہے۔ علاوہ ازیں وکٹ کیپر جوش انگلس اور میتھیو ویڈ (جو اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے نیوزی لینڈ سیریز کے آغاز سے محروم رہیں گے) اگلے نمبرات پر بیٹنگ کیلئے تیار ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آل راؤنڈر مارکس اسٹونیس بھی اسمتھ کے ساتھ جنہیں اس دوران ویسٹ انڈیز سیریزکیلئے آرام دیا گیا تھا ، ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی لائن اپ میں اپنے مقام کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ تسلیم کرنے کے باوجود کہ ہمارا ٹاپ آرڈر کافی حد تک تیار ہوچکا ہے جب ان کی ٹیم کی منصوبہ بندی کے بارے میں پوچھا گیا تو مارش نے مزید کہا کہ نیوز لینڈ میں 15 رکنی اسکواڈ میں سے چند کے آنے والے چھ دنوں میں تینوں میچزکھیلنے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپ کو معلوم کرنا پڑے گا، ہم ٹاس پر اپنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو شاید ماضی کے مقابلے مختلف مقامات پر بیٹنگ کریں گے، لیکن آخرکار ہم سیریز جیتنے کے لیے حاضر ہیں۔ مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف میکسویل اور اسمتھ کے بیٹنگ کردار کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا شاید کچھ لوگ نئے مقامات پر بیٹنگ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں نے پچھلے 18 مہینوں سے نمبر تین پر بیٹنگ کی ہے اورظاہر ہے کہ ہیڈی اور وارنر حالیہ عرصے میں ہمارے لیے شاندار رہے ہیں، اس لیے میں کہا سکتا ہوں کہ ہم ٹاپ تھری ہوں گے۔ میرے خیال میں ٹم (ڈیویڈ) جیسے کھلاڑی نایاب ہیں اور یہ (نمبر چھ) شاید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے مشکل کردار ہے۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ وہ ہمارے پاس ہے۔ وہ اس کردار میں ایک غیر معمولی کھلاڑی بن گیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جا رحانہ بیٹنگ کرتا ہے۔ ہمارے لیے ایک بڑا کردار ادا کرنے کے لیے وہ تیار ہے۔ جیسا کہ آسٹریلیا ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی آخری دو طرفہ ٹی20 سیریز کی تیاری کر رہا ہے، اسٹار بولرس پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کی واپسی نے ٹیم کو مزید تقویت بخشی ہے۔ مارش جنہیں باضابطہ طور پر ایرون فنچ کی جگہ آسٹریلیائی ٹی20 کا کپتان مقرر نہیں کیا گیا ہے اور وہ سیریز بہ سیریزکی بنیاد پر قیادت کرتے رہتے ہیں، انہوں نے ٹسٹ اور ونڈے کپتان کمنزکو پیچھے چھوڑنے کے موقع کی توقع کے بارے میں مذاق کیا۔یاد رہے کہ جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں مشترکہ طور پر منعقدہوگا جس میں انگلش ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کرے گی لیکن اس کے ساتھ آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز اور ہندوستان خطاب کی مضبوط دعویداروں میں شامل ٹیمیں ہوں گی۔