واسکو ڈی گاما ہوڑہ امراوتی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی

   

پاناجی : گوا میں منگل کی صبح تقریباً 9 بجے واسکوڈی گاما ہوڑہ امراوتی ایکسپریس کے پہیے پٹری سے اتر گئے۔ حادثہ دودھ ساگر اور کارنجول (گوا میں) کے درمیان پیش آیا۔ ٹرین کے چیف لوکو کے اگلے پہیے پٹری سے اتر گئے تھے۔ حالانکہ ٹرین میں سوار سبھی مسافر اور ملازمین محفوظ ہیں۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ریلوے کے افسران نے بتایا کہ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سبب فی الحال پورے ٹریک کو بند کر دیا گیا ہے۔