والد اور بہن کیساتھ اجتماعی خودکشی سے قبل ایک شخص نے جائیداد کی رقم بہن کے حوالے کردی

   

کوئمبتور (تملناڈو)۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق تملناڈو کے ترپور ڈسٹرکٹ میں ایک 70 سالہ شخص نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل 37 بیٹے گوپال کرشنن نے اپنے چھوٹی بہن جو اڈووائی میں رہائش پذیر ہے۔ جائیداد کے دستاویزات اور 30 ہزار روپئے نقد یہ کہہ کر حوالے کئے کہ کسی ایمرجنسی کے موقع پر یہ کام آسکتے ہیں، لیکن بعد میں بہن نے محسوس کیا کہ وہ رقم دراصل ان کے آخری رسومات کئے تھی۔ بھائی نے گھر آکر منگلم میں پھانسی لے لی۔ بعدازاں اس کا بادے درائے راج اور بہن سلوی نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔ پڑوسیوں کی جانب سے باپ اور بیٹی کو ہسپتال لے جانے پر موت واقع ہوگئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اجتماعی خودکشی منصوبہ بندی سے قبل گوپال کرشنن نے بہن کو رقم حوالے کردی تھی۔