والد کی ڈانٹ پر دل برداشتہ بیٹے کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ نوجوان نریش جو طالبعلم تھا حیات نگر علاقہ کے ساکن شخص انجایا کا بیٹا تھا ۔ /8 اگست کو اس طالب علم نے پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ نریش کالج غیر حاضر رہتے ہوئے ساتھیوں کے ہمراہ شراب نوشی کررہا تھا اور اس کے والد نے اسے دیکھ لیا اور ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر نریش نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔