واٹس اپ کے ذریعہ چلائے جانے والا منشیات ریاکٹ بے نقاب

   

ممبئی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکام کے مطابق ممبئی مخالف منشیات یو سی سیل نے ایک ایسے منشیات ریاکٹ کا پتہ چلایا ہے جو واٹس کے ذریعہ موبائیل پیغامات روانہ کر کے گاہکوں کو منشیات فراہم کر رہا تھا ۔ اس کے علاوہ اس ریاکٹ کے آپریٹرس واٹس اپ کے ذریعہ کالج طلباء نے آرڈرس حاصل کیا کرتے تھے ۔ مخالف منشیات سیل کو اس ریاکٹ کا اس وقت پتہ چلا جب آپریٹرس نے روایاتی طریقہ کار کو ترک کر کے ایک جدید ایپ کے ذریعہ کاروبار چلارہے تھے اور کالج طلباء کو مریجوانہ فراہم کر رہے تھے ، ایک اط لاع کی وصولی کے بعد پولیس نے 29 سالہ سنیل راجدیو داس کو رائل پارلے میں گرفتار کرنے کیلئے جال بچھادیا تھا ۔ مخالف منشیات ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیودیپ لانڈے کے مطابق سنیل کو گرفتار کرلیا گیا اور اس وائل کے پاس سے 9 کیلو مریجوانہ جس کی لاگت 1.8 لاکھ روپئے ہوتی ہے ضبط کرلی ۔ تفتیش پر پو لیس کو پتہ چلا کہ یہ گینگ واٹس اپ کے ذریعہ شہر کے کالج کے طلباء کو منشیات فروخت کر رہی تھی ۔ اس گینگ کے دوسرے ارکان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔