واٹس ایپ ویڈیو کالس میں اب 8 صارفین کی نئی سہولت

,

   

حیدرآباد ۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ویڈیو کال کرنے والوں کی تعداد کو دوگنا کررہی ہے جو موجودہ چارصارفین میں اضافہ کے بعد آٹھ افراد کے ساتھ گروپ ویڈیو کال میں حصہ لے سکتے ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں مواصلات کے طریق کار میں ایک اہم تبدیلی نظر آرہی ہے اور لوگ اپنے عزیر و اقارب کے احوال سے واقف ہونے کیلئے ویڈیو کالس کا سہرا لے رہے ہیں۔ یہ نئی سہولت پہلے سے ہی کچھ صارفین کے لئے دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں یہ سب کو دستیاب ہونے کی امید ہے۔واٹس ایپ ، جس کے ہندوستان میں 400 ملین سے زیادہ متحرک صارفین ہیں ۔ اس مہینے کے شروع میں واٹس ایپ ذرائع نے میڈیا کو بتایا تھا کہ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران عام طور پر میسجنگ ، وائس اور ویڈیو کالوں میں اضافہ دیکھا ہے۔ جب لوگ اس کی ایپ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو اس وبائی بیماری کے درمیان فیس بک کی ملکیت والا پلیٹ فارم تبدیلیاں کررہا ہے۔اس ماہ کے شروع میں واٹس ایپ نے صارفین پر نئی پابندیاں عائد کردی تھی جیسا کہ ایک مرتبہ میں صرف ایک شخص یا گروپ کو میسج فارورڈ کرسکتے ہیں جبکہ اس سے پہلے 5 بار یا اس سے زیادہ فارورڈ کرنے کی سہولیت تھی۔واٹس ایپ میں تازہ ترین سہولت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وزارت داخلہ کے سائبر کوآرڈینیشن سینٹر نے کہا تھا کہ زوم ایک محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے ، جس نے سرکاری ملازمین کو سلامتی کے خدشات اور رازداری کی خرابیوں کی وجہ سے اسے استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔