واٹس ایپ کی مخدوشی پر سیکوریٹی ایجنسی کی اڈوائزری جاری

   

نئی دہلی ۔ 20 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین سائبر سیکوریٹی ایجنسی نے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اس کے مخدوش ہونے کے تعلق سے متنبہ کیا ہے کیونکہ اس سے ان کے انفرادی اکاؤنٹس غیر مجاز طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ مقبول عام سوشیل میسجنگ ایپ نے کہا ہے کہ اس کے یوزرس متاثر نہیں ہوئے ہیں۔ کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم ۔انڈیا نے اپنی اڈوائزری میں کہا ہے کہ بعض معاملوں میں خطرہ شدید ہے، جیسے MP4 فائل ۔ اس اڈوائزری کا پس منظر واٹس ایپ کا بیان ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویر Pegasus نے کئی ہندوستانیوں کو نشانہ بنایا۔