واٹس ایپ گروپ میں فرقہ وارانہ پیغام بھیجنے پر ایڈمین پر ہوگا ایف ائی آر

,

   

رانچی۔جھارکھنڈ پولیس نے ریاست میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واٹس ایپ اور دیگر سوشیل میڈیا پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کوبگاڑنے والے پیغامات نہ بھیجیں۔

پولیس نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ کسی کہ بھیجے گئے پیغام سے اگر فرقہ وارانہ ہم آہنگی ماحول بگڑتا ہے تو اس فرد اور واٹس ایپ گروپ کے ایڈمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔

اپنی اپیل میں جھارکھنڈ پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب‘ فرقہ یا فرد کے جذبات کو مجروح کرنے یا پھر کسی طرح کے بھی خوف پیدا کرنے والے یا فرقہ وارانہ نوعیت والے پوسٹ کو وائیرل نے کریں‘

اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو گروپ ایڈمین اور پوسٹ بھیجنے والے فرد کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔

پولیس نے کہا ہے کہ افواہ پھیلانے یا سماجی امن کو خراب ایک سنگین جرم ہے اور اس کے لئے خاطیوں کو جیل ہوسکتی ہے