وجئے دیوس سے اندرا کوباہر رکھ کر بی جے پی ’بدتمیزی‘کررہی ہے۔ پرینکا

,

   

نئی دہلی۔کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے جمعرات کے روز مرکز پر حملہ کیا اور کہاکہ وہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو بی جے پی حکومت کے وجئے دیواس تقاریب سے ’باہر رکھتے“ ہوئے ”بدتمیزی“ کررہی ہے اور کہاکہ اب وقت آگیا ہے وزیراعظم نریند رمودی متوفی وزیراعظم کے تعاون کوتسلیم کرنا شروع کردیں۔

وجئے دیواس 1971میں پاکستان سے ہوئی جنگ میں ہندوستان کی جیت پر یادگار کے طور سے منایاجارہا ہے۔

بنگلہ دیش جو اسوقت پاکستان کا حصہ تھا‘ اس جنگ کے بعد آزاد ملک بن گیا ہے

اس سے قبل راہول گاندھی نے 1971کی جنگ میں مارے جانے والے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاتھا۔ اتراکھنڈ میں انہوں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہاکہ اندرا گاندھی‘ ان کی دادی ”ملک کے لئے32گولیاں کھائیں۔ مگر ان کے نام کا ذکر نہیں ہے“