حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو نے کل کہا کہ وجئے ڈیری کے آوٹ لیٹس ، جو ریاست تلنگانہ کے قیام کے وقت صرف 64 تھے ، اب اس میں اضافہ ہو کر یہ 650 ہوگئے ہیں اور جلد ہی ان کی تعداد ایک ہزار ہوجائے گی ۔ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ کے وائس چیرمین بی ونود کمار کے ہمراہ این ٹی آر پارک اور لمبنی پارک پر وجئے ڈیری کے آوٹ لیٹس کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ سیاحتی مقامات ، منادر اور ہائی ویز پر جلد ہی مزید آوٹ لیٹس قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد سبسیڈی پر آئسکریم پش کارٹس فراہم کرتے ہوئے اور مزید ڈیری پارلرس اور آوٹ لیٹس قائم کرتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں ۔ وجئے ڈیری کو دودھ سربراہ کرنے والے فارمرس کو سبسیڈی پر بھینسیس دینے کے اقدامات سے ڈیری شعبہ کو حال میں 50 ہزار لیٹر اضافی دودھ حاصل ہورہا ہے ۔۔