وجہ نمائی نوٹس پر سنیتا راؤ کا شدید ردعمل

   

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز) مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر سنیتا راؤ نے آل انڈیا مہیلا کانگریس کی جانب سے وجہ نمائی نوٹس جاری کئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ سنیتا راؤ نے مہیلا قائدین کو سرکاری عہدوں میں نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے گاندھی بھون میں دھرنا منظم کیا تھا۔ پی سی سی کی شکایت پر آل انڈیا مہیلا کانگریس نے وجہ نمائی نوٹس جاری تھی اور ڈسپلن شکنی کا الزام عائد کیا۔ اندرون 7 یوم وضاحت طلب کی گئی ۔ سنیتا راؤ نے نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نائب صدر کمار راؤ سے ملاقات کی تھی اور مہیلا قائدین کے مسائل سے واقف کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاحال انہیں کوئی نوٹس نہیں ملی ہے ۔ نوٹس موصول ہونے کی صورت میں وہ تفصیلات پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا قائدین کے مسائل کو پیش کرنا ڈسپلن شکنی نہیں ہے۔ وہ تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن سے وضاحت کریں گی۔1