وحید میموریل فٹ بال ٹورنمنٹ کا آغاز

   

نظام آباد :وحید میموریل قومی فٹ بال ٹورنمنٹ کا ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو نے مرحوم وحید کی تصویر پر پھول مالاچڑھاکر آغاز کیا ۔ اس تقریب میں مئیر آکولہ سجاتا کے علاوہ کیر فٹ بال اکیڈیمی کے صدر این سدھاکر ، کوچ ناگاراجو کے علاوہ فٹ بال اسوسی ایشن کے صدر و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صدرنشین ضلع پریشد وٹھل رائو نے کہا کہ مرحوم وحید نظام آباد میں کھیل کے فروغ کیلئے کئی ایک کام انجام دیتے ہوئے نظام آباد کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر متعارف کے علاوہ ان کے تربیتی یافتہ کھلاڑی بین الاقوامی کھیلوں میں بھی حصہ لئے ہیں ۔ کورونا کے وقت ان کی اچانک موت سے نظام آباد فٹ بال کے کھلاڑیوں کو زبردست نقصان ہوا ہے اور ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا اسے کبھی بھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے اور کھلاڑیوں کیلئے ناقابل تلافی ہے ۔ ان کی یاد میں نظام آباد میں ڈی ایس میدان پر منعقدہ مقابلوں میں آندھرا پردیش ، تلنگانہ کے علاوہ کرناٹک ، مہاراشٹرا جملہ 8 ریاستوں کی کے کھلاڑیاں شرکت کررہے ہیں ۔ یہ کھیلوں کے مقابلہ تین روز تک جاری رہیں گے ۔
سوریاپیٹ میں جمعیت العلماء کی ممبرسازی مہم
سوریاپیٹ ۔مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیت علماء تلنگانہ وآندھیرا کی سر پرستی میں ضلع سوریاپیٹ کی جمعیت علماء ضلعی سطح پر جمعتہ علماء کے ذمہ داران نے گھر گھر پہونچ کر ممبر سازی کی۔ اس موقعہ پر اراکینِ جمعیت علماء مفتی محمد عبدالاحد فلاحی حسامی، مولوی و حافظ محمد اکرم، حافظ و قاری عبد العزیز، عبد الملک وجمیع کارکنان نے کہاکہ اس ممبر شپ مہم کا مقصد مسلمانوں میں اتحاد و اتفاق کو عام کرنا ہے تاکہ عوام مضبوط ہوسکے۔