حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) ممبئی کی خصوصی عدالت نے شاعر اور جہدکار ورا ورا راؤ کو جنھیں سپریم کورٹ نے خرابی صحت کی وجہ سے حال میں ضمانت پر رہا کیا ہے، ہدایت دی ہے کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر ممبئی سے باہر نہ جائیں اور اپنی قیامگاہ پر ملاقاتیوں کو جمع نہ کریں اور مجرمانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔