’’ورجینا رابرٹس، کون ہے یہ؟ میں ایسی کسی خاتون کو نہیں جانتا‘‘

,

   

امریکہ کے رسوائے زمانہ فینانسر جفری ایسٹین سے دوستی ایک غلط فیصلہ تھا ، برطانوی پرنس

لندن ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس اینڈریو نے کہا ہے کہ ورجینیا رابرٹس سے انہوں نے کبھی بھی ملاقات نہیں کی تھی ۔امریکہ کے ایک بدترین فینانسر اور رسوائے زمانہ سفید پوش با اثر شخص جیفری ایپسٹین کیک متاثرہ لڑکیوں میں مبینہ طور پر ورجینیا رابرٹس بھی شامل ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی فرد (پرنس اینڈریو ) کے ساتھ جنسی اختلاط کے لئے ان کو مجبور کیا گیا تھا لیکن اینڈریو نے بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ جیفری ایپسٹینے کو2008 ء میں ا یک کمسن ل ڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کا مجرم قرار دیئے جانے کے باوجود اس سے دوستی جاری رکھنا دراصل اس ضمن میں ان کے فیصلہ کرنے کی بدترین غلطی تھا ۔ ’’پرنس اینڈریو اور ایپسٹین اسکینڈل، کے زیر عنوان کئے گئے اس انٹرویو کے اقتباسات کے مطابق برطانوی شہزادہ نے کہا کہ ’’اس خاتون سے کبھی کوئی ملاقات نہیں کی ۔ ایسی کوئی خاتون کبھا ملاقات میری یادداشت میں نہیں ہے‘‘۔ پرنس اینڈریو نے جو برطانوی ملکہ ایلزیبتھ کے دوسرے فرزند اور تخت و تاج کے ورثاء کی قطار میں آٹھویں مقام کے حامل ہیں۔ انٹرویو کے دوران ایمیلی مائنلس سے کہا کہ ایپسٹین سے دوستی رکھنے پر انہیں افسوس ہے۔ اس ارب پتی امریکی دلال و فینانسر ایپسٹین سے دوستی اور روابطہ پر برطانوی شہزادہ کے دنیا بھر میں سخت مذمت کا نشانہ بننا پڑا ہے۔