رچمنڈ : امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ورجینیا کے شہر رچمنڈ کے ایک تھِیٹر میں منگل کو گریجویشن تقریب ختم ہی ہوئی تھی کہ اچانک گولیاں چلنے کے بعدافراتفری مچ گئی اور والدین اپنے بچوں کے ساتھ روتے چلاتیہوئے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔اسکول بورڈ کے رکن جوناتھن ینگ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ طلبہ اور ان کے ساتھ آنے والے مہمان تقریب کے اختتام پر عمارت سے باہر نکل رہے تھے کہ اس موقع پر انہوں نے کم از کم 20 گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں۔پولیس نیموقع سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک 19 سالہ مشتبہ نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ نوجوان پر سیکنڈ ڈگری قتل کے دو الزامات عائد کیے جائیں گے۔رچمنڈ پولیس کے عبوری چیف رک ایڈورڈز نے رات کے وقت ایک نیوز کانفرنس میں دو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ورجینیا کے دارالحکومت کے الٹریا تھیٹر کے باہر اور ملحقہ پارک میں فائرنگ سے متعدد افراد خمی ہو ئے۔پولیس کے مطابق بھگدڑ کی وجہ سے کم از کم 12 دیگر زخمی ہوئے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔