ورلڈ کپ : افغانستان کونیوزی لینڈ نے بری طرح ہرادیا

   

چینائی: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ورلڈ کپ لیگ میچ میں آج 149 رنز سے کراری شکست دیتے ہوئے ان کے جشن کو ختم کردیا جو اتوار کو شروع ہوا تھا ۔ دہلی میں دو روز قبل افغانستان نے موجودہ ورلڈ چمپئین انگلینڈ کو شکست دی تھی ۔ تاہم آج نیوزی لینڈ کو 288/6 تک محدود رکھنے کے بعد جوابی اننگز میں افغان ٹیم بری طرح ناکام ہوئی ۔ وہ اندرون 35 اوورز 139 پر آل آؤٹ ہوگئے ۔ گلین فلپس کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔