ورلڈ کپ : انگلینڈ سیمی فائنلس میں پہلی ٹیمT20

   

مسلسل چوتھی کامیابی ۔ سری لنکا ایونٹ سے خارج
شارجہ : اوپنر جوس بٹلر نے دھماکہ خیز سنچری کے ساتھ انگلینڈ کو یو اے ای میں جاری ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلس میں پہونچادیا ہے ۔ سری لنکا کی 26 رنز سے ناکامی اوئن مورگن زیرقیادت انگلش ٹیم کی لگاتار چوتھی کامیابی ہے جس کے ساتھ انگلینڈ آخری چار کے مرحلے میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گیا ۔ داسون شناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں ہوئی بلکہ ٹاپ چار بیٹسمینوں میں بٹلر کے سوا سب ناکام ہوئے ۔ تاہم بٹلر نے 67 گیندوں میں 101 ناٹ آؤٹ کی غیرمعمولی اننگز کھیلی اور کیپٹن مورگن کے ساتھ چوتھی وکٹ کیلئے 112 رنز کی پارٹنرشپ بنائی ۔ 163/4 کے جواب میں سری لنکا 137 پر آل آؤٹ کے ساتھ ایونٹ سے خارج ہوگئی۔ ساتویں نمبر کے ہسارانگا ڈی سلوا نے 34 رنز کا ٹاپ اسکور کیا۔ بٹلر کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔