ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کیخلاف ویسٹ انڈیز نفسیاتی دباؤ کا شکار

   

ٹانٹن۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ سے قبل منعقدہ ٹرائی سیریز آئرلینڈ میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا تھا جس میں بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے اوپر فوقیت حاصل تھی، حالانکہ اب تک کے ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ایک ٹیمیں مساویانہ موقف کی حاصل ہیں، حالانکہ ویسٹ انڈیز ٹیم میں اسٹار کھلاڑی کرس گیل اور انڈرے رسل شامل میں ہیں۔ اس کے باوجود حیسن ہولڈر کی زیرقیادت ٹیم متوازن ہے۔ چار چار ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں کین پوائنٹس کے ساتھ مساوی ہیں۔ بنگلہ کا آخری میچ 8 جون کو ہوا تھا جس نے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کھائی تھی لیکن بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا نہ ہوسکا۔ مشرف مرتضیٰ کو زیرقیادت ٹیم بنگلہ دیش نے ابھی تک اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس کو گیند بازی میں اس کی اپنی خامیوں کو دور کرنا ضروری ہے کیونکہ کارڈیف میں گیند بازوں نے انگلینڈ کو 386 رنز میں آسانی دے چکے تھے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کسان بلے بازی کی طرف فوری توجہ دینی ضروری ہے اور جب اس کے کھلاڑی 50 اوورس کا کھیل کھیل رہے ہیں تو ایسا لگ رہا تھا کہ وہ 20 اوورس کا ہی کھیل کھیل رہے ہیں۔ ہولڈر نے جمعہ کو انگلینڈ کے ساتھ اپنی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں میں پارٹنرشپ فقدان ہے، جس کو فوری درست کرنا ضروری ہے اور اس طرح کی غلطیاں دو مرتبہ سرزد ہوچکی ہیں۔