ورنگل کے بی جے پی امیدوار کو سیکوریٹی فراہم کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ورنگل کے سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی امیدوار اے رمیش کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اے رمیش نے بی آر ایس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی اور بی جے پی نے انہیں لوک سبھا حلقہ ورنگل سے امیدوار بنایا ہے ۔ رمیش دو مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ حال ہی میں حکومت نے ان کی سیکوریٹی پر تعینات گن میان کی خدمات واپس لے لی تھی ۔ حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے رمیش نے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی اور سیکوریٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ ہائی کورٹ نے آج حکومت کو ہدایت دی کہ رمیش کو 1+1 سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ اس سلسلہ میں ڈائرکٹر جنرل پولیس اور کمشنر پولیس ورنگل کو ہدایت دی گئی۔ 1