حیدرآباد۔ یکم مئی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج تلگو فلم ورکرس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس اجلاس میں اداکار چرنجیوی اور سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا بھی موجود تھے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تلگو ریاستوں میں ورکرس کیلئے سوشیل سکیوریٹی ضابطہ لاحق کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت سے متعلق 29 غیر ضروری قوانین کو ختم کردیا گیا ہے ۔ اب صرف چار قوانین پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ورکرس کی فلاح و بہبود پر غور کیا جائے اور اس کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر منظم شعبہ کے ورکرس کی صورتحال ابتر ہے اور اسے بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔