ورکرس کے تحفظ کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست‘ پیر کو سماعت ہوگی

   

حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاست میں لاک ڈائون کے موقع پر ورکرس اور مزدوروں کا تحفظ کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی۔ سی ایچ سدھاکر اور پروفیسر پی ایل وشویشور رائو نے مفاد عامہ کے تحت درخواست دائر کی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا کے بارے میں دنیا کو 30 جنوری کو آگاہ کیا تھا۔ ریاستی حکومتیں احتیاطی اقدامات کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے درکار ماسک، خصوصی ڈریس کی سربراہی کے علاوہ ہر گھر میں کورونا کا ٹسٹ کرنے کی ہدایت دینے کے لیے ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی۔ سنگل جج نے اس درخواست کو چیف جسٹس کے بنچ سے رجوع کردیا جہاں پیر کے دن سماعت ہوگی۔