وزارت آیوش تریپورہ میں ہیلتھ کیئر مراکز کے قیام کیلئے رضامند

   

اگرتلہ: آیوش کی وزارت نے تریپورہ میں جلد ہی 50 بستروں پر مشتمل آیوش اسپتال اور اتنی ہی تعداد میں ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ریاست کے دورے پر آنے والے وزیر آیوش سربانندا سونووال نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ بپلیب کمار دیب کے ساتھ تبادلہ خیالات کے بعد یہ اطلاع دی۔