وزارت خارجہ ایمبیسی مشن کے بارے میں جلد فیصلہ کرے گی: خوستی

   

کابل : افغانستان میں وزارت اطلاعات و ثقافت کے ثقافتی کمیشن نے کہا ہے کہ نگران کابینہ جلد ہی بیرون ملک افغان سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گی۔اتوار کو ٹولو نیوز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و ثقافت کے ثقافتی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی۔کمیشن کے رکن سعید خوستی نے ٹولو نیوز کو بتایا کہ وزارت خارجہ کے مشورے کے بغیر بیرون ملک سفارتی مشن کابل میں کام نہیں کر سکتے ۔مسٹر خوستی نے کہا ، ‘بیرون ملک سفارتی مشن امارات کی نمائندگی کرتے ہیں اور وزارت خارجہ اس پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا’۔دریں اثنا ، بیرون ملک کئی سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اس کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے اور اس کے کچھ معاون پناہ کے خواہاں ہیں۔