وزارت دفاع نے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے

   

نئی دہلی: وزارت دفاع نے دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور میک ان انڈیا پہل کو فروغ دینے کے لیے جمعہ کو 39125 کروڑ روپے کے سرمائے کے حصول کے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ۔ ان معاہدوں پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دفاعی سکریٹری گردھر ارمانے کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ۔ پانچ معاہدوں میں میسرز ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے ساتھ مگ 29 طیاروں کے ایرو انجنوں کے لیے ایک معاہدہ، میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ کلوز ان ویپن سسٹم کے لیے اور برہموس میزائلوں اور ہندوستانی دفاعی افواج کے لیے جہازوں کے لیے دو معاہدے شامل ہیں۔ اس میں برہموس سسٹم کے لیے میسرز برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دو معاہدے شامل ہیں۔